24 مارچ، 2015، 10:22 AM

افغانستان

افغان فورسز کے آپریشن میں27 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغان فورسز کے آپریشن میں27 طالبان دہشت گرد ہلاک

مہر نیوز/24 مارچ/ 2015 ء : افغانستان کے مختلف علاقوں میں افغان فورسز کے آپریشن میں27 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 3 پولیس اہلکاربھی مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں افغان فورسز کے آپریشن میں27 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 3 پولیس اہلکاربھی مارے گئے ہیں۔ 2 بم دھماکوں میں 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق بھی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ جوزجان میں جھڑپوں کے دوران 14 دہشت گرد اور 3پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ فورسز کے آپریشن میں 13 طالبان دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن صوبہ جوز جان، قندھار، ارزگان، پکتیا، فرح، لوگر، ننگرہار، سرائے پل، ہلمند اورغزنی میں کیا گیا۔ 4 دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا گیاجبکہ 11 دیسی ساختہ بم ڈیوائسزکوناکارہ بناد یا گیا۔ صوبہ غزنی میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ صوبہ خوست میں بم دھماکے میں 2 شہری جاں بحق ہوگئے۔

News ID 1852258

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha